ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنا ووٹ کام کی بنیاد پر دیں نہ کہ نام پر: کیجریوال

اپنا ووٹ کام کی بنیاد پر دیں نہ کہ نام پر: کیجریوال

Sat, 04 May 2019 23:32:42    S.O. News Service

نئی دہلی،04/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ریاست کے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ووٹ کام کی بنیاد پر دیں نہ کہ نام پر۔شمال ومشرقی دہلی سے آپ امیدوار دلیپ پانڈے کے حق منعقد روڈشو میں کیجریوال نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ دیتے وقت محتاط رہنا ہوگا کہ وہ اپنا ووٹ کسے دے رہے ہیں۔آپ کنوینر نے کہاکہ یہ دیکھئے کہ آپ ممبر پارلیمنٹ نے علاقے میں کیا کام کیاووٹ کام پر دیں نہ کہ نام پر۔اس سیٹ پر پانڈے کا اہم مقابلہ بی جے پی کے منوج تیواری اور کانگریس امیدوار شیلا دکشت سے ہے۔دہلی میں 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔موجودہ ایم پی تیواری پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے ایم پی نے گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیا۔


 


Share: